شوبز

دلیپ کمار کی بائیو گرافی کی پہلی کاپی منظرِ عام پرآگئی

ممبئی (آواز نیوز )بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی بائیو گرافی کی پہلی کاپی کی جھلک وائرل ہوگئی۔

دلیپ کمار کے مینجر فیصل فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں ایک خاتون کے ہاتھ میں لیجنڈری اداکار دلیپ کمار پر لکھی گئی کتاب موجود ہے۔

کامیڈی سیریز مین ورسز بی 24 جون کو ریلیز ہوگی

فیصل فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ یہ دلیپ کمار پر لکھی گئی کتاب کی پہلی کاپی ہے جوکہ اداکار کی برسی یعنی 7 جولائی کو ریلیز ہوگی۔انہوں نے اداکار کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کے پیار کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔

فیصل فاروقی نے مزید کہا کہ ایک مصنف کے طور پر یہ میرا آغاز ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Dilip Kumar’s biography has come to light Urdu News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button