کشمیر

مقبوضہ کشمیر، گپکاراتحاد مل کر آئندہ انتخابات لڑے گا، فارو ق عبداللہ ، محبوبہ مفتی

سرینگر(آواز نیوز)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن میں شامل دو بڑی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ گپکار اتحاد مقبوضہ علاقے میں منعقد ہونےو الے آئندہ انتخابات مل کر لڑے گا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جو اتحاد کے سربراہ ہیں سرینگر میں میڈیا کو بتایا کہ وہ مل کر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

انہوںنے اتحاد میں شامل ایک جماعت کی علیحدگی کے بارے میں کہاکہ وہ پارٹی کبھی اتحاد کا حصہ ہی نہیں تھی۔ وہ اتحاد کو اندر سے توڑناچاہتی تھی۔

اسی طرح کے خیالا ت کا اظہار پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھی چند دن قبل کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ تھا کہ ہم مل کر الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ یہ عوام کی مرضی ہے اورہمیں اپنے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی کے لیے مل کر جدوجہد کرنی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب قابض حکام چاہیں مقبوضہ علاقے میں انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔جاری ہندوامرناتھ یاترا کے بارے میں ایک سوال پرفاروق عبداللہ نے کہا کہ اس غار کو دریافت کرنے والا پہلگام کا ایک مسلمان تھا۔

مقبوضہ کشمیر،3.2 شدت کا زلزلہ

واضح رہے کہ گپکار اتحاد پانچ جماعتوں پر مشتمل، جو مودی حکومت کی طرف سے منسوخ کی گئی دفعہ 370جس کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی کی بحالی کیلئے اکتوبر2020میںقائم کیاگیا تھا۔

Gupkarathad will fight the next elections together | "Congress Part Of Gupkar Alliance, Will Fight Polls”: Farooq Abdullah

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button