کشمیر

بیرسٹر سلطان کا مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر زور

مظفرآباد (آواز نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر اہم اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور ہمیں عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف بھرپور انداز میں آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایوان صدر مظفرآباد میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے سیکرٹری جنرل ایمبیسڈر ملک ندیم عابد سے ملاقات کے دوران کہاکہ بھارت 5اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی آبادی کے تناسب کو بگاڑ کر جموں وکشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ مودی حکومت کی طرف سے چالیس لاکھ سے زائد غیر کشمیری ہندوﺅں کو جعلی ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس کا اجرا اورنام نہاد حلقہ بندیاں بھارت کے اسی مذموم منصوبے کا حصہ ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیرمیں ایک ہندو وزیر اعلیٰ لانے کی راہ ہموار ہو سکے۔

انہوں نے کہاکہ حال ہی میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماءمحمد یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں بھارتی عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جس کے خلاف ہمیں موثر انداز میں عالمی سطح پر آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اسکی ریشہ دوانیوں سے روکا جا سکے۔

کشمیری (آج) یوم الحاق پاکستان منائیں گے

اس موقع پر انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس کے سیکرٹری جنرل ایمبیسڈر ملک ندیم عابد نے سلطان محمود چوہدری کو اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی اپنی کوششوں کے بارے میں بریفنگ اور دسمبر میں نیویارک میں منعقد ہونے والی کشمیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

Jammu and Kashmir News in Urdu Latest Kashmir News in Urdu | Kashmir News Bulletin | Speed News Of Jammu & Kashmir | Aaj Ki Taaza Khabar |18-07-21 | News18 Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button