پاکستان
دوائیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ پیراسٹامول اور مہنگی
اسلام آباد(آواز نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیراسیٹامول کی قیمتیں مناسب رکھنے کی نئی سمری بھیجنے کی ہدایت کردی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز یہاں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت منعقد ہوا اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ای سی سی نے پیراسٹامول کی قیمتوں کے حوالے سے وزارتِ نیشنل ہیلتھ کی سمری واپس کردی ہے۔
ہارٹ اٹیک آتے ہوئے آپ مرنے سے بچ سکتے ہیں ؟
ای سی سی نے وزارت نیشنل ہیلتھ کو پیراسٹامول کی قیمتوں میں ریشنلائزیشن کی نئی سمری پیش کرنے کی ہدایت ہے اورنئی سمری میں قیمتوں کی ریشنلائزیشن کو پیراسٹامول کی دستیابی کو یقینی بنانے سے منسلک کیا جائے۔