سعودی عرب میں چھٹے قاسم انار فیسٹول کا آغاز
ریاض (آواز نیوز)سعودی عرب میں چھٹے قاسم انار فیسٹول کا آغاز ہوگیا۔ بکیریہ گورنری کے الشیحیہ پارک میں شروع اس فیسٹول میں 92 نمائش کنندگان انار کی مختلف اقسام پیش کر رہے ہیں۔
نمائش میں بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں۔نمائش دس روز تک جاری رہے گی۔ وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے دفتر نے بکیریہ گورنری کی میونسپلٹی کے تعاون سے فیسٹول کا انعقاد کیا۔
زرعی امور میں دلچسپی رکھنے والے بہت سے لوگ نمائش میں موجود ہیں۔ نجی شعبے کی بہت سی کمپنیاں اور آپریٹرز انار کی مختلف اقسام کو پیش کر رہے ہیں۔
مملکت کے مختلف علاقوں کے کسان بھی نمائش میں سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس میلے کا مقصد انار کی کاشت میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے تعلیمی پروگرام ترتیب دینا، انار کی فروخت کے مقامات تلاش کرنے میں مدد دینا اور انار سے متعلق دیگر پیداواری صنعتوں کو فروغ دینا ہے۔
قاسم کے علاقے میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی شاخ نے بتایا کہ یہ میلہ انار کے پھلوں کی مارکیٹنگ ونڈو ہو گا۔
دبئی ، بیس ملین سے زائد شائقین کی توجہ پانے والی دبئی ایکسپو کا افتتاح کردیا گیا
انار کی سالانہ پیداوار تقریبا 20,000 ٹن ہوگی، سعودیہ میں انار کے درختوں کی تعداد 300,000 تک پہنچ گئی ہے جو 150 فارموں پر تقسیم کیے گئے ہیں۔