یو اے ای

عازمین حج کی خدمات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سعودی وزیر اسلامی امور

مکہ مکرمہ(آواز نیوز)سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ عازمین حج کی خدمات میں کوتاہی کرنے والے کسی بھی اہلکار کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

سعود ی اخبار کے مطابق انہوں نے منٰی، مزدلفہ اور عرفات کے دورےکے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ حج سیزن کے دورن تمام اہلکاروں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے نگران ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں جو 24 گھنٹے ڈیوٹی پر ہیں اور آخری حاجی کی روانگی تک نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے اپنے دورے کا آغاز عرفات کی مسجد نمرہ، وہاں وزارت کے صدر دفتر اور دعوة کیبنز سے کیا ،انہوں نے مزدلفہ میں مسجد المشعر الحرام کے انتظامات دیکھے۔

انہوں نے منٰی میں مسجد الخیف کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں اصلاح و مرمت کا کام 100 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔وزیر اسلامی امورنے کہا کہ ہماری وزارت نے حجاج کو ان کی اپنی زبان میں دین اور حج امور سے متعلق آگہی فراہم کرنے کے لیے دگنی تعداد میں مبلغ اور مترجم مقرر کیے ہیں جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔

دنیا اگلے کسی وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے بالکل تیار نہیں ہے، آئی ایف آر سی

وزارت نے ٹیلیفون کے ذریعے 32 ملین آگاہی پروگراموں کی بھی منظوری دی جبکہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی دعوتی پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔

Haaj 2023 News in Urdu | Saudi Arabia News in Urdu | Hajj 2023 News Update Today || Khutba Hajj 2023 || Hajj 2023 News Update Today Pakistan & India

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button