یو اے ای

سیمینار بسلسلہ ء فکر اقبال 9 نومبر 2022ء کویت

کویت (آواز نیوز) کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے بینر تلے سیمینار بسلسلہءفکرِ اقبال منعقد ہوا، جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر سجاد الرحمن کے حصہ میں آئی، مہمان خصوصی کی حیثیت سے سفیرِ پاکستان جناب ملک محمد فاروق جلوہ افروز ہوئے۔ ناظمین تقریب جناب خالد أمین اور جناب سہیل یوسف تھے۔

پروگرام کے آغاز میں پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان اور پروفیسر فتح محمد ملک کے آڈیو اور ویڈیو پیغامات سامعین تک پہنچائے گئے۔ مقامی سپیکرز کی صف میں جناب محمد انعام مورگانائیٹ، جناب فرخ امیر سیال (کمیونٹی ویلفیر آفیسر سفارت خانہ پاکستان کویت )،

پروفیسر رانا اعجاز حسین ( صدر کے پی ایف اے) ، ڈاکٹر علی انصاری ( چیرمین کے پی ایف اے ایجوکیشنل اسسٹنس کمیٹی ) ، سفیر پاکستان ملک محمد فاروق اور پروفیسر ڈاکٹر سجاد الرحمن کے اسماء شامل تھے۔

کلامِ اقبال کی سعادت جناب طارق اقبال اور جناب شہزاد الرحمن بٹ نے حاصل کی ، معروف شعراء کرام جناب فیاض وردگ اور جناب بدر سیماب نے منظوم ہدیہء عقیدت پیش کیا اور خوب داد سمیٹی۔

مسجد الحرام؛ زائرین کو عمرے کی تاریخ اور وقت کی پابندی کی ہدایت

پوزیشن ہولڈر ز اقبال کےشاہینوں میں “ شاہین ایوارڈ” تقسیم کئے گئے۔ ناظم تقریب جناب سہیل یوسف کی نظامت نے پروگرام کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا اور خوب داد پائی۔

Seminar on Thought of Allama Iqbal | Kuwait News in Urdu | ” Fikr Iqbal Seminar 2022″ Hosted by Kuwait Pakistan Friendship Association

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: