یو اے ای

مسجد الحرام؛ زائرین کو عمرے کی تاریخ اور وقت کی پابندی کی ہدایت

ریاض(آوازنیوز) سعودی محکمہ امن عامہ نے مسجد الحرام میں رش کی زحمت سے بچنے اور ضیوف الرحمن کو سہولت فراہمی کے پیش نظر عمرہ زائرین کو پرمٹ میں درج مقررہ وقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زائرین عمرہ پرمٹ پر درج تاریخ اور وقت کی سختی سے پابندی کریں اوردی گئی تاریخ اور وقت پر عمرہ ادا کریں۔

سال نوادرات جمع کرنے والے سعودی شہری کا ذاتی میوزیم

ڈپٹی سیکریٹری حج وعمرہ عبدالرحمن شمس نے کہا کہ عمرہ کا پرمٹ حاصل کرنے کے لیے ’نسک ایپ‘ بنائی گئی ہے۔زائرین ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرسکتے جس میں عمرہ کی تاریخ اور وقت دیا گیا ہوتا ہے۔

نسک ایپ کو وزارت حج و عمرہ اور سیاحت اتھارٹی کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Latest Umrah News in Urdu | Saudi Arabia News in Urdu | Saudi Arabia News in Urdu | Masjid al Haram; Instructing pilgrims to observe Umrah date and time

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button