پاکستان

دنیا کے امن کو پاکستان سے کوئی خطرہ نہیں

پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے، دنیا کے امن کو پاکستان سے کوئی خطرہ نہیں


اسلام آباد(آوازنیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق غی

ذمہ دارانہ بیان مسترد کرتے ہیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے امریکی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے ک کہ امریکی صدر کا بیان سمجھ سے بالاتر اور گمراہ کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے جوہری حقائق سے متعلق بیان زمینی حقائق پر مبنی نہیں، پاکستان کا جوہری پروگرام موثر تکنیکی اور فول پروف کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے زیر انتظام محفوظ ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکی صدر کے بیان سے متعلق امریکی سفیر کی طلبی سمیت بڑا واضح موقف سامنے آ چکا ہے۔

سردیوں کے لیے گیس کا انتظام نہ ہونے کا اعتراف حکومت کی نا اہلی ہے

ا نہوںنے کہا کہ امریکی سفیر کو واضح کیا گیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے، دنیا کے امن کو پاکستان سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ ان ممالک سے خطرہ ہے جہاں جوہری سلامتی سے متعلق بار بار حادثات ہوئے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

Saleem Mandviwalla Latest News | News Update in Urdu |Breaking News: Israel Se Talluqat? Saleem Mandviwalla Ke Bayan Nay Nai Behas Chaer Di | Capital TV

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس کو ضرور پڑھیں
Close
Back to top button