پاکستان

سردیوں کے لیے گیس کا انتظام نہ ہونے کا اعتراف حکومت کی نا اہلی ہے

سردیوںکے لیے گیس کا انتظام نہ ہونے کا اعتراف حکومت کی نا اہلی ہے ‘محمد جاوید قصوری

لاہور (آوازنیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا بیان کہ” تھر کے کوئلے سے عوامی محرومیوں کو دور نہ کرنا غلطی تھی۔

گیس بہت مہنگی ہوچکی ہے سردیوں کے لیے انتظام نہیں ہوسکے گا“درحقیقت اپنی نا اہلی اور ناکامی کا اعتراف ہے۔ ملک پر کئی دہائیوں سے یہی حکمران مختلف چہرے بدل بدل کر بر سر اقتدار آرہے ہیں مگر کبھی عوام کے لیے کچھ نہیں سوچا گیا۔

اشرافیہ کی حکومت میں صرف اشرافیہ ہی کو نواز ا گیا۔ عوام کے مسائل کی کسی کو کوئی فکر نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وسائل سے مالا مال پاکستان حکمرانوں کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کا نشانہ بنتا آرہا ہے۔ حالات آج پہلے سے زیادہ گھمبیر ہوچکے ہیں۔

مہنگائی ، بے روزگاری اور لاقانونیت عروج پر پہنچ چکی ہے۔ہم اس وقت تک دنیا میں با عزت اور با وقا ر مقام حاصل نہیںکرسکتے جب تک خود انحصاری کا راستہ اختیار نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں معاشی ترقی کے امکانات پہلے سے زیادہ کمزور ہوچکے ہیں جو کہ اتحادی حکومت کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

عمران خان اپنے آپ کو نہیں بچا سکیں گے

محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ وفاق اور صوبے کسی بھی عوامی مسئلے کے حل کے لیے متفق نہیں بلکہ الٹا ایک دوسرے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی روش پر قائم ہیں۔

پاکستان کی 36فیصد آبادی ذہنی دباﺅ اور ، انگزائٹی اور ڈپریشن کا شکار ہوچکی ہے۔ بیروزگاری ، امن و امان کی ابتر صورتحال ، سیلاب جیسی قدرتی آفات سے ذہنی مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Sui Gas Shortage in Pakistan Latest News in Urdu | How will the gas shortage end?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button