پاکستان

عمران خان لا نگ مارچ کی تاریخ کااعلان کرے‘سلیم ر ضا

پاکستان کی عوام بہت کچھ بھگت چکی اب دوبارہ عمران خان کے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی

عمران خان دھمکیاں نہیں لا نگ مارچ کی تاریخ کااعلان کرے‘سلیم ر ضا
لاہور (آوازنیوز) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عمران خان دھمکیاں نہیں لا نگ مارچ کی تاریخ کااعلان کرے،

پاکستان کی عوام بہت کچھ بھگت چکی ہے اب وہ دوبارہ عمران خان کے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی،ساڑھے تین سال عوام کا استحصال کرنیوالے آج پھر قوم کو جھوٹے خواب دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ صوبائی مشینری مرکز کیخلاف استعمال نہیں ہوسکتی اگرکوئی بھی ادارہ کسی ایک جماعت کا سہولت کار بنے گا تو آئین و قانون اپنا راستہ بنائے گا اور ذمہ داروں کو انجام بھگتنا پڑے گا۔

حقیقی آزادی مارچ کا اعلان جلد کردیا جائے گا، شاہ محمودقریشی

عمران خان نے پارٹی کارکنوں سے احتجاج میں شرکت کرنے کا حلف لے کر اپنی ناکامی تسلیم کرلی وہ جان چکے ہیں جب احتجاج کیلئے نکلیں گے تو عوام درکنار خود ان کی پارٹی کے کارکن بھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے.۔

یہی وجہ ہے کہ انہیں کارکنوں سے حلف لینا پڑ رہا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ نواز لیگ اور پاکستان لازم وملزوم ہیںعمران خان نے قائد اعظم کے پاکستان میں نفرت کے بیج بوکر دوقومی نظریہ کیساتھ غداری کی ہے۔

ان کے بیانات سے ملک وقوم کی کوئی خدمت نہیں بلکہ بدنامی ہورہی ہے عمران خان امریکی سازش کا ڈرامہ رچاکر عوامی ہمدردیاںحاصل کرنیکی ناکام کوششیںکررہے ہیں

مگر یہ ڈرامہ بھی اب عوام کے سامنے ایکسپوز ہوچکا ہے عمران خان کسی غیر ملکی سازش سے نہیں بلکہ اپنی ہی پارٹی کے ارکان اسمبلی کی بے اعتمادی سے گھر گئے ہیں۔

PTI Long March Call Latest News | Update News in Urdu|Imran Khan Big Announcement | PTI Long March Call Latest News | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اس کو ضرور پڑھیں
Close
Back to top button