کھیل و کھلاڑی

شان مسعود سر پر گیند لگنے سے زخمی

روایتی حریف کے خلاف میچ میں شان مسعود شرکت کرسکیں گے یا نہیں، اس کا انحصار ان کی میڈیکل رپورٹس پر ہوگا

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، بھارت کے خلاف میچ سے قبل اوپنر شان مسعود سر پر گیند لگنے سے زخمی
میلبرن ( آوازنیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے میلبرن میں پاکستان ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑی شان مسعود کو سر پر گیند لگ گئی۔

رپورٹس کے مطابق پریکٹس سیشن کے دوران آل راﺅنڈر محمد نواز نے شاٹ مارا جس پر گیند شان مسعود کو جالگی۔جس کے بعد انہیں ضروری معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عمران خان لا نگ مارچ کی تاریخ کااعلان کرے‘سلیم ر ضا

اطلاعات کے مطابق شان مسعود کے سر پر دائیں طرف گیند لگی جس کے بعد اسکین کے لیے انہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں شان مسعود شرکت کرسکیں گے یا نہیں، اس کا انحصار ان کی میڈیکل رپورٹس پر ہوگا۔

اگر شان مسعود بھارت کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوتے تو فخر زمان کو قومی ٹیم میں موقع دیا جاسکتا ہے۔قبل ازیں تین روز قبل افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے خطرناک یارکر نے افغان بلےباز رحمان اللہ گرباز زخمی ہوگئے تھے تاہم انکے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے۔

Shan Masood Latest News in Urdu | Latest Sports News | T20 World Cup: Shan Masood moved to hospital ahead of crucial Pak vs India clash.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button