ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات بحالی کی اپیل
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی ولایتی نے ایران اور سعودی عرب کو اپنے سفارت خانوں کو از سر نو کھولنے پر زور دیا ہے

خامنہ ای کے مشیر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات بحالی کی اپیل کر دی
تہران (آوازنیوز) ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 میں منقطع ہو گئے تھے۔ دونوں ملک یمن ، شام اور دیگر جگہوں پر ایک دوسرے سے متصادم پالیسی اور موقف کی حمایت کرتے رہے ہیں۔
حتی کہ عملی طور پر بھی ایک دوسرے کے خلاف کردار ادا کرتے رہے ہیں۔عراق نے رواں سال کے ماہ اپریل میں خطے کے ممالک میں تعلقات کی بہتری کے لیے ایک کانفرنس کی میزبانی کی تھی ،
کار ساز کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات ہو رہے، سعودی وزیر سرمایہ کار
جس میں ایران اور سعودی عرب بھی شریک ہوئے تھے۔ایرانی سپریم لیڈر کے قریبی ساتھی علی اکبر ولایتی نے اس بارے میں کہا ہے ‘ ہم اور سعودی عرب پڑوسی ہیں ، ہمیں لازما بقائے باہمی کے تحت آگے بڑھنا چاہیے۔
دونوں ملکوں کو اپنے تنازعات طے کرنے کے لیے سفارت خانوں کو دوبارہ سے کھولنا چاہیے۔’