کھیل و کھلاڑی

شہباز شریف کیجانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے اعزاز میں تقریب

انگلینڈ کو مبارک ہو ، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کم بیک کرے گا: وزیراعظم کا خطاب

shahbaz sharif

اسلام آباد(آواز نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی اس تقریب میں وفاقی وزرا، سفارتکاروں، چیئرمین پی سی بی سمیت دونوں ٹیموں کے کرکٹرز نے شرکت کی۔

shahbaz sharif

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے پاکستان دوسرا ٹیسٹ جیتے گا، انگلینڈ کو مبارک ہو ، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کم بیک کرے گا، بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن قائم ہوا ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، سترہ سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ کھیلی، پاکستان اور انگلینڈکے درمیان کرکٹ مشترک ہے۔

shahbaz sharif

وزیراعظم نے کہا کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آگے آئے ان کے مشکور ہیں۔ بین اسٹوکس کا پوری قوم کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہو وزیراعظم نے پاکستان برطانیہ دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

وزیراعظم نے تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی اور کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔وزیراعظم نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کے حکم نامے پر عمل درآمد نہ ہونے کا نوٹس بھی لیا اور اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

نیازی سے پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹ رہی: ریحام خان کا طنز

تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی اپروچ برینڈن میک کولم کے آنے سے تبدیل ہوئی، انگلش ٹیم کی جیت کا کریڈٹ کوچ کو جاتا ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا ملتان میں بھرپور مقابلہ کرے گی، ملتان میں ایک نئی کرکٹ نظر آئے گی۔

Ceremony of Pakistan and England by Shahbaz Sharif Latest News in Urdu | Sport News in Urdu | Shahbaz Sharif Addresses Ceremony | Pakistan And England Team | 05 December 2022 | Samaa TV | OJ1P

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button