پاکستان
آصف علی زرداری کا ایمل ولی خان کو دھمکی آمیز ٹیلی فون پر اظہار تشویش
حکومت ایمل ولی خان کو دھمکی آمیز فون کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائے ، سابق صدر
اسلام آباد (آواز نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے ایمل ولی خان کو دھمکی آمیز ٹیلی فون پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایمل ولی خان کی حفاظت کو یقینی بنائے ۔
اپنے بیان میں سابق صدر نے کہاکہ ایمل والی خان کو ملنے والی دھمکی دہشت گردی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور اے این پی کی لیڈرشپ اور کارکنوں نے ہمیشہ دہشت گردوں کی مزاحمت کی ہے ۔
مشکلات ضرور ہیں لیکن پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا
انہوںنے کہاکہ حکومت ایمل ولی خان کو دھمکی آمیز فون کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائے ۔