پاکستان

شہباز شریف اور زرداری خصوصی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدرآصف علی زرداری کی اہم ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، معیشت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کی

لاہور (آواز نیوز):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سابق صدروپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی لاہور میں اہم ملاقات ہوئی، دونوں قائدین نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، معیشت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم آفس پریس ونگ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق دونوں قائدین میں وزیراعظم شہباز شریف کی ماڈل ٹاﺅن میں رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات ہوئی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، معیشت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں فیصلہ کیا کہ ملک میں کسی کو سیاسی عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔ معیشت کو ڈیفالٹ کرانے کی سازشیں کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

عوام کے ریلیف، معاشی سرگرمیوں میں اضافے سے متعلق امور پر دونوں قائدین نے مشاورت کی اور معاشی بہتری کے ساتھ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے اقدامات تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

سابق صدر زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں قائدین نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور سردی سے بچانے کے لئے امدادی کام مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں قائدین نے اتحادی جماعتوں کی سیاسی طاقت بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے، پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔

دونوں قائدین نے یہ بھی اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام، معاشی بہتری کے لئے اتحادی حکومت ثابت قدمی سے آگے بڑھتی رہے گی۔

نیشنل ایمپلائز یونین کے انتخابات مکمل

ملاقات میں وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ملک محمد احمد خان اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

Asif Ali Zardari Latest News in Urdu | PPP News in Urdu | The inside story of the meeting between Shahbaz Sharif and Asif Zardari

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button