پاکستان

نیشنل ایمپلائز یونین کے انتخابات مکمل

حافظ حلیم شاہ بابر صدر اور محمد کریم زہری جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے

حاجی محمد اعظم چیئر مین، ضیاءغلزئی نائب صدر دوئم،ناہیدجمالی سینئر نائب صدر آمنہ خان کاکڑمیڈیا ترجمان وآفس سیکریٹری منتخب ہوگئیں

کابینہ آئندہ تین سال کے لیے منتخب ،مسائل کے حل اور اتحاد واتفاق کے لیے تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کار لانے کے عزم کا اظہار

Elections of National Employees Union Completed News in Urdu 1

کوئٹہ (آواز نیوز)نیشنل ایمپلائز یونین کے صوبائی انتخابات مکمل ہوگئے جنرل کونسل کے فیصلے کی روشنی میں آئندہ تین سال کے لیے حافظ حلیم شاہ بابر صدراور محمد کریم زہری جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ۔

بعدازاں صوبائی جنرل کونسل نے کابینہ کے مزید اراکین کے انتخاب کے لیے صدر اور جنرل سیکریٹری کو اختیارات تفویض کئے اور اس طرح دونوں عہدیداروں نے باہمی صلاح ومشورے سے کابینہ کا انتخاب عمل میں لاتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق حاجی محمد اعظم چیئر مین ، آصف قدیر وائس چیئر مین ،ناہید جمالی سینئر نائب صدر ،ضیاءالحق غلزئی نائب صدر دوئم ، آمنہ خان کاکڑ میڈیا ترجمان و آفس سیکریٹری، حفیظ اللہ مینگل ، رخسانہ جہانگیر ، منٹھار خان نائب صدر ، رشیدہ سمالانی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ،سجاد احمد ، ممتاز درانی ، فیصل یوسف جوائنٹ سیکریٹری ، عبدالرزاق زہری پریس سیکریٹری ، بی بی جان بلوچ رابطہ سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔

اس موقع پرنومنتخب کابینہ کے اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نیشنل ایمپلائز یونین کے مسائل کے حل اور اتحاد اتفاق کے لیے تمام تر صلاحیتو ں کو بروئے کار لایا جائے گا۔

اُنہوں نے آئندہ تین سال کے لیے باہمی اتحاد واتفاق سے کابینہ کی تشکیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے اتحاد واتفاق کی مثال قرار دیا ہے ۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور تمام ممبروں کو ساتھ لے کر چلیں گے اُنہوں نے اپنے انتخاب پر صوبائی کونسل کا شکریہ ادا کیا اور مسائل کے حل کے لیے اپنی جانب سے ہز ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

عمران خان پروپیگنڈا گروہ کا 2018 سے 2022 تک صرف جیل بھرو فوکس تھا:مریم اور نگزیب

Elections of National Employees Union Completed News in Urdu | National Assembly By-Elections 2022 | Election Commission Big Decision | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button