شوبز

فلم پٹھان میں فٹنس کیلئے کپڑے دھوئے اور کچن میں بھی کام کیا، شاہ رخ کا انکشاف

میں نے کام سے ایک سال کا وقفہ لیا تھا، سوچا تھا مجھے ایک سال کا انتظار کرکے فٹنس پر کام کرنا چاہیے: بالی ووڈ سٹار

ممبئی (آواز نیوز) بالی و وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں فٹنس کو دیکھ کر جہاں ان کے مداح حیران ہیں وہیں کنگ خان نے اس فلم کیلئے بنائے گئے سکس پیکس کے راز سے پردہ اٹھاکر مداحوں کو مزید حیران کردیا ہے۔

شاہ رخ ان دنوں اپنی فلم پٹھان کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی تاہم فیفا ورلڈکپ کے فائنل کے دوران انگلش فٹبالر سے کی گئی گفتگو میں شاہ رخ نے فلم پٹھان کی فٹنس سے متعلق حیران کن انکشاف کیا۔

فلم پٹھان کے لیے بنائے گئے سکس پیکس پر بات کرتے ہوئے شاہ رخ نے بتایا کہ میں نے اپنا بہت سارا وقت بچوں کے ساتھ گزارا، میں جسمانی طور پر بہت فٹ ہوگیا ہوں۔

میں نے گھر کا کام کرنا شروع کردیاتھا کیوں کہ کرنے کو کچھ نہیں تھا، ہم سب کووڈ کے دوران گھروں میں قید تھے لہذا میں نے جم جانا شروع کیا اور گھر کا کام کرنا شروع کردیا نے کچن میں کام کیے، کپڑے دھوئے، میں نے اس وقت گھر کے تمام کام کیے اور فٹنس بنائی لیکن وہ ایک بہترین وقت تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کام سے ایک سال کا وقفہ لیا تھا، سوچا تھا کہ مجھے ایک سال کا انتظار کرکے فٹنس پر کام کرنا چاہیے، میں نے فلم زیرو کے لیے بہت محنت کی لیکن کسی کو فلم پسند نہیں آئی جس کا مجھے بھی دکھ ہے۔

اے آر رحمان اور رجنی کانت کی سیلفیز وائرل

پھر میں نے سوچا کہ میں نے دل کی بہت کرلی اب میں وہ کروں گا جو لوگ پسند کرتے ہیں لیکن میرے لیے ایک سال کا وقفہ مختلف تھا۔

Shah Rukh Movie Pathan Urdu News | Bollywood News in Urdu | Shah Rukh Khan’s Workout Routine & Diet Plan For Pathaan Revealed!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button