شوبز
اے آر رحمان اور رجنی کانت کی سیلفیز وائرل
ممبئی (آواز نیوز) اے آر رحمان اور رجنی کانت کو آندھرا پردیش کی درگاہ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تب سے ہی دونوں شخصیات ہیڈلائنز میں چھائی ہوئی ہیں۔
اب اے آر رحمان کے صاحبزادے آے آر امین نے چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ، ان کے موسیقار والد، سپر اسٹار رجنی کانت اور ان کی بیٹی ایشوریا رجنی کانت ایک طیارے میں محوِ سفر ہیں۔
تصاویر میں اے آر رحمان کی کھینچی گئی سیلفیز میں سب کو نہایت خوش دیکھا گیا۔