شوبز
عاطف نے گانا روک کر فوٹوگرافر کی تصویر کھینچ ڈالی
سب کی تصاویر لیتی ہو،میں تمہاری کھینچوں گا ، عاطف نے گانا روک کر فوٹوگرافر کی تصویر کھینچ ڈالی
لاہور( آوازنیوز) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ایک بار پھر مداحوں کا دل جیت لیا۔عاطف اسلم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شادی کی تقریب میں گانا گارہے ہیں۔
لیکن پھر اچانک ہی رک جاتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار گانا گاتے ہوئے ر±کے اور پھر خاتون فوٹوگرافر سے کیمرہ لیا اور ان کی فوٹو کھینچ ڈالی۔
تصویر لینے سے قبل عاطف نے کہا ‘لاو کیمرہ دو ، تم سب کی تصاویر کھینچتی ہو،میں تمہاری تصویر کھینچوں گا ۔ عاطف اسلم کے اس عمل پر خاتون فوٹوگرافر نے کہا کہ ‘وہ اس تصویر کو فریم کروائیں گی ۔
سلمان خان کی سالگرہ پرشاہ رخ خان سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
گلوکار کی وائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔کسی نے عاطف اسلم کو کنگ عاطف اسلم قرار دے دیا تو کسی نے انہیں خوبصورت دل والا انسان کہا۔