شوبز
سلمان خان کی سالگرہ پرشاہ رخ خان سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
ممبئی ( آوازنیوز) بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کی اپنی سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان سے گلنے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان اپنے دوست اور اداکار سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے پہنچے۔
سلمان خان نے گرمجوشی سے شاہ رخ خان کا استقبال کیا۔ بالی وڈ کے دونوں میگا اسٹارز کی ایک دوسرے گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دونوں اداکاروں کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہارکیا۔
چند فنکاروں نے بھارت جا کرملک کو بدنام کیا :شان
سلمان خان اور شاہ رخ خان کے تعلقات کئی سال تک منقطع رہے تھے۔ سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب میں سوناکشی سنہا اوردیگربالی وڈ اداکاروں نے بھی شرکت کی۔