شوبز
چند فنکاروں نے بھارت جا کرملک کو بدنام کیا :شان
ہم اچھی فلمیں بنائیں گے تو کوئی بھی بھارتی فلموں کو اہمیت نہیں دے گا
لاہور(آواز نیوز)پاکستان کے نامور ہیروشان نے کہا ہے کہ عزت و نفس سے زیادہ کوئی چیز نہیں، اب پاکستانی فلمیں سنیماوں پر عوام کی توجہ کا مرکز ہوں گی۔
ہم اچھی فلمیں بنائیں گے تو کوئی بھی بھارتی فلموں کو اہمیت نہیں دے گا۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی فخر کی بات نہیں بلکہ ہمارے چند فنکاروں نے وہاں کی فلموں میں کام کرکے ملک کو بدنام کیا ہے۔
تھیٹرفنکاروں کیلئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے ،خوبصورت کیف
بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کوئی اچھا سلوک نہیں کیا جاتا لیکن نہ جانے کیوں ہم یہ سب بھول جاتے ہیں کہ عزت نفس سے زیادہ کوئی چیز نہیں۔