پاکستان اور آسٹریلیا کا آخری میچ 21 مارچ کو ہوگا
لاہور (اے ایف بی)پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 1 سے 25 مارچ تک قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز بغیر کسی نتیجہ کے برابر ہے ، سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز ہار
جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگئے تھے۔
آسٹریلوی ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے اور 24سال بعد آسٹریلین ٹیم کے لاہور آنے پر تمام شائقین کرکٹ بہت خوش ہیں۔ مہمان ٹیم کے لئے فول پروف سکیورٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد شیڈول میں شامل چاروں وائٹ بال میچز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم
راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جن میں تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ شامل ہے۔
پی ایس ایس او گیمز حیدرآباد:ایتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیر ہو گئے
ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے تینوں میچز بالترتیب 29 مارچ، 31مارچ اور 2 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ شیڈول میں شامل واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔
Pakistan and Australia match Video