کھیل و کھلاڑی

رونالڈو کے ریاض میں سیر سپاٹے،تصاویر شیئر کر دیں

ریاض (آواز نیوز) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ریاض میں سیر سپاٹے ، تصاویر شیئر کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدے کے بعد سوشل میڈیا پر خوب توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پچھلے دنوں رونالڈو کی رولیکس گھڑی توجہ کا مرکز بنی رہی، ان کی رولیکس گھڑی کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے ہندسے عربی میں تھے۔کرسٹیانو رونالڈو گرل فرینڈ اور بچوں کے ساتھ سعودی عرب میں موجود ہیں۔پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گرل فرینڈ اور بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدہ ہوا تھا۔رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب رونالڈو کو ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔گزشتہ سال دسمبرمیں کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

رونالڈو کا یہ فیصلہ ایک متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کلب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجرکے لیے کوئی عزت نہیں۔

Ronaldo’s visit to Riyadh In Urdu | Sports News In Urdu Ronaldo tried to end the crisis rumors by taking Georgina and the children for a walk in Riyadh

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button