پاکستان

پنک پیپلز بس سروس خواتین کے لیئے فریال تالپور کا تحفہ ہے

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار یاسرخان ببر نے سندھ میں خواتین کے لیئے پہلی بس سروس کے اعلان کو خو ش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی خواتین کے لیئے الگ پبلک ٹرانسپورٹ محترمہ فریال ٹالپر کی جانب سے تحفہ ہے جس سے خواتین کو سفری سہولیات ملیں گی۔

محترمہ فریال ٹالپر سندھ کی خواتین کو سہولیات کی فراہمی کے لیئے جدوجہد کر رہی ہیں پاکستانی خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ترقی و بہبود کے لیئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تاریخی و مثالی اقدامات اٹھائے ہیں، ان خیالات کااظہار ا نہوں نے ببر برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

یاسر خان ببر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے خواتین کو اداروں میںبھرپور نمائندگی کے ساتھ ساتھ فیصلہ سازی میں بھی ان کی شراکت کو یقینی بنایا محترمہ فریال ٹالپر خواتین کے حقوق کی علمبردار ہیں جن کی کاوشوںسے سندھ میں پنک بس سروس یکم فروری سے چلائی جائیگی۔

جس کے ابتدائی مرحلے میں آٹھ بسیں چلائی جائیں گی جو کہ صرف خواتین کے لیئے ہے اورمہنگائی کے اس دور میںپنک بس کا کرایہ صرف پچاس روپے ہوگا یکم فروری سے کراچی کی سڑکوں پر پنک بس دوڑتی ہوئی نظر آئیگی جس سے کراچی کی خواتین کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی بالخصو ص دفاتر ، اسکول ، کالج اور یونیورسٹی جانے والی خواتین کو بہت سہولت ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقصد سندھ کی عوام کو سہولیات کی فراہمی ہے اس سے قبل عوام کی سہولت کے لیئے پیپلز بس سروس چل رہی ہے جو کراچی ، حیدرآباد، سکھر،لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں کی عوام کو آرام دہ سفری سہولیات فراہم کررہی ہیں جس میں روزانہ کی تعداد سینکڑوں لوگ پرسکون اور آرام دہ سفر کررہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی کاوشوں اور محنتوں سے کراچی کی عوام کا ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا ہے جس کو مختلف سیاسی پارٹیاں حل نہیں کرسکیں، اس کے بعد اب خواتین کے لیئے الگ ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے جارہے ہیں بہت جلد مزید نئے پروجیکٹس لائے جائیں گے۔

لیگی کارکن کی طبیعت خراب ہونے پر مریم نواز کی پرواز پی کے 264 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار

جس سے عوام کو بہت فوائد میسر ہوںگے کیونکہ ہماری سیاست کا محور اور مقصد عوام ہیں اور ان کی بھلائی کے لیئے پیپلز پارٹی کام کرتی رہیگی۔

Latest Faryal Talpur News Today | Latest PPP News in Urdu | Pink People’s Bus service for women? – Sindh Transport Department big annoucment – Aaj News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button