پاکستان

لیگی کارکن کی طبیعت خراب ہونے پر مریم نواز کی پرواز پی کے 264 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پرواز پی کے 264تاخیر کا شکار ہو گئی ،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق مریم نواز قومی ایئر لائن کی جس پرواز میں سفر کر رہی تھیں۔

اس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک کارکن ہارون بھٹہ بھی سوار تھا جو مریم نواز کے ہمراہ ابو ظہبی سے لاہور آ رہا تھا دوران پرواز اس کی طبیعت خراب ہو گئی جس کی وجہ سے پرواز کو واپس ہینگر لانا پڑا جہاں ہارون بھٹہ کا طبی معائنہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے جو معجزے کرنے تھے ،وہ عوام کے سامنے آگئے: یاسمین راشد

اور پھر پرواز کو لاہور کے لئے روانہ کیا گیا تھا، مریم نواز کی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی جسے ہفتہ کی دوپہر 12بجے روانہ ہو کر سہ پہر 3بجے لاہور پہنچنا تھا جو کہ ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شام 4بجے پہنچی ۔

Maryam Nawaz Latest News in Urdu | Maryam News Update | Maryam Nawaz’s Flight to Pakistan Delayed | Dunya News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button