پاکستان

اسحاق ڈار نے جو معجزے کرنے تھے ،وہ عوام کے سامنے آگئے: یاسمین راشد

انگلینڈ سے تشریف لانے والی بی بی کہہ رہی تھیںاسحاق ڈار پر اعتماد کریں وہ حالات بہتر کردینگے‘ صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب

لاہور( این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے جو معجزے کرنے تھے وہ سامنے آگئے ہیں۔،اسحاق ڈار کو اب گھر چلے جانا چاہیے ۔

زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ اسحاق ڈار صاحب نے جو معجزے کرنے تھے ،وہ عوام کے سامنے آگئے، اب وہ مہربانی کریں اور گھر جائیں۔

کل بی بی انگلینڈ سے تشریف لے کر آئیں اور فرمایا اسحاق ڈار پر اعتماد کریں وہ حالات بہتر کردیں گے، آج ڈیزل اور پیٹرول 35، 35 روپے مہنگا ہو گیا۔عوام ہی نہیں ان کی اپنی پارٹی بھی انہیں برا بھلا کہہ رہی ہے۔

مریم نواز بھی صرف سمدھی ہونے کی وجہ سے خاموش ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا اثر ہر چیز پر پڑتا ہے، اپنے اللے تللوں سے یہ باز نہیں آئیں گے، یہ کوشش کر رہے ہیں کہ عمران خان کا بدلہ عوام سے لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر ساڑھے 3 ارب ڈالر رہ گیا۔

مہنگائی کی جو اگلی قسط آرہی ہے، وہ اس سے بھی زیادہ بھیانک ہوگی۔آپ کے پاس اگلے 3 ہفتے کی امپورٹ کے پیسے ہیں، دوائیوں کی ایل سیز نہیں کھل رہیں۔

عمران خان پاکستان کیلئے قہر تھا: نواز شریف

جان بچانے والی ادویات اب دستیاب نہیں۔ اسحاق ڈار پاکستان میں 4 سال رہتے تو پتا چلتا کہ لوگ کن تکلیفوں سے گزر رہے ہیں، عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوںنے عوام کا سوچا ہے۔

Yasmeen Rashid News in Urdu | Latest News in Urdu | Shortage Of Life Saving Medicines | Dr Yasmeen Rashid Bashes On Ishaq Dar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button