زیر استعمال پلاسٹک کا 95 فی صد دوبارہ استعمال نہیں کیا جاسکتا، تحقیق
واشنگٹن(آواز نیوز) ماحولیاتی تحفظ کی ایک تنظیم گرین پِیس کا کہنا ہے کہ امریکی گھروں میں استعمال کیا جانے والا 95 فی صد پلاسٹک ری سائیکلنگ اسٹیشن کے بجائے زمین کی نذر ہوتا ہے۔
گرین پیس کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ صرف 5 فی صد پلاسٹک دوبارہ استعمال کے قابل ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ ہر سال تقریباً 50 لاکھ ٹن پلاسٹک زمین اور پانی کو آلودہ کرتا ہے۔ امریکا کے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق فی شخص 136 کلو گرام پلاسٹک کا ذمہ دار ہے۔
ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ نامناسب تصرف کے عمل کا مسئلہ نہیں کیوں کہ استعمال کی جانے والی پلاسٹک کی اقسام مختلف ہیں۔
پلاسٹک کی ایسی چند ہی اقسام ہیں جو دوبارہ استعمال کی جا سکتی ہیں جبکہ دیگر تمام اقسام کو دوبارہ استعمال کرنا ناممکن تصور کیا جاتا ہے۔گرین پیس کا کہنا تھا۔
کہ دوبارہ قابل استعمال پلاسٹک کے حوالے سے بعض اوقات غلط بتایا جاتا ہے کہ ان کو ری سائیکل کیا جاسکتا ہے۔گرین پیس کے لیے پلاسٹک کے حوالے سے مہم کرنے والی لیزا ریمسڈین کا کہنا تھا۔
کہ مشروبات کی بڑی کمپنیوں نے ری سائیکلنگ کے عمل کو فروغ دینے کے لیے کام کیا تاکہ کچرے کو کم کیا جاسکے لیکن ڈیٹا بتاتا ہے کہ زیادہ تر پلاسٹک دوبارہ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
گزشتہ اپریل میں کیلیفورنیا کے اٹارنی جرنل نے فاسل ایندھن اور پیٹرو کیمیکل کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع کیں تھیں جس میں ان پر یہ الزام عائد کیا تھا۔
کہ کمپنیاں 1980 کی دہائی میں، لوگوں کو یہ یقین دلانے کے لیے کہ ری سائیکلنگ پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرسکتی ہے۔
مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ہزاروں افراد کو معذوری سے بچا لیا گیا
شروع کی جانے والی جارحانہ اور دھوکا دہی پر مبنی مہموں میں ملوث تھیں۔ سائیکلنگ کے حوالے سے کیے جانے والے دعوے کے متعلق کمپنیوں کو علم تھا کہ یہ سچ نہیں ہے۔