صحت

تیزابیت یا بھوک نہ لگنے کے پریشان کن مسائل کا آسان حل

تلسی کے پتوں کو چند روز مسلسل استعمال کریں تو بھوک کی کمی اور غذا کے جسم کا حصہ نہ بننے کے مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں

اسلام آباد(آواز نیوز) السراورمعدے کی تیزابیت پریشان کن طبی کیفیات میں سے ایک ہے۔

اس کے لئے درست دوا کا انتخاب اور بھی بڑا مسئلہ ہے۔ اگر آپ یا آپ کا کوئی پیارا ان مسائل کا شکار ہے تو پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں، تلسی کے پتے استعمال کریں اور فوری آرام پائیں۔

ماہرین طب کے مطابق کھانا کھانے کے بعد تلسی کے چند پتے چبانے کے بہت سے فائدوں میں سے ایک تیزابیت کا فوری خاتمہ ہے۔انگریزی میں ”Basil” کہلانے والی تلسی کو شعبہ طب میں اسے ایک خاص مقام حاصل ہے۔

اس کا استعمال کئی بیماریوں سے ناصرف محفوظ رکھتا ہے بلکہ اسے کھانسی سے لے کر کینسر جیسے مرض کے علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

خبردار! سافٹ ڈرنکس کا استعمال بانجھ پن کی وجہ

تلسی کے پتوں کو چند روز مسلسل استعمال کریں تو بھوک کی کمی اور غذا کے جسم کا حصہ نہ بننے کے مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں جسم غذا کو قبول کرنے اور اسے جلد ہضم کرنے لگتا ہے۔

Acidity Symptoms Treatment Solution in Urdu | GERD Gastroesophageal reflux disease explanation in urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button