صحت

سیب کے سرکے کے جادوئی اثرات،سانس کی بدبو سے مکمل نجات

طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے سرکے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے جبکہ اس کے استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد سائنس سمیت اسلامی تعلیمات سے بھی ثابت ہوتے ہیں

لاہور(آواز نیوز)سرکہ تقریباً ہر گھر میں پایا جاتا ہے، سرکہ روزانہ کی بنیاد پر غذا کا حصہ بنایا جا سکتا ہے جس کے استعمال سے متعدد بیماریوں اور موسمی شکایات سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے سرکے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے جبکہ اس کے استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد سائنس سمیت اسلامی تعلیمات سے بھی ثابت ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عام گھروں میں استعمال ہونے والا اور خصوصاً سیب کا سرکہ انسان کی مجموعی صحت پر بے شمار طبی فوائد مرتب کرتا ہے جس سے متعلق جاننا اور اس کا باقاعدگی سے استعمال کرنا ضروری ہے۔

سرکہ کئی اقسام کا ہوتا ہے لیکن سرکے کی دو اقسام دنیا بھر میں زیادہ استعمال کی جاتی ہیں جن میں سادہ اور سیب کا سرکہ سر فہر ست ہے اور ان کے فوائد بھی زیاد ہیں۔سرکے کے استعمال کے نتیجے میں صحت پر آنے والے حیرت انگیز فوائد مندرجہ ذیل درج ہیں جنہیں جاننا اس کا باقاعدگی سے استعمال کرنا لازمی ہے۔

ورزش کرنے والے افراد کے لیے سیب کا سرکہ حیرت انگیز طور پر فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، اس کے استعمال سے توانائی میں اضافہ اور جسمانی کارکردگی بڑھتی ہے۔

ورزش کے نتیجے میں جسم میں ہونے والے درد کو کم کرتا ہے اور متاثرہ پٹھوں کی بحالی کے کام میں مدد فراہم کرتا ہے۔ بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے ورزش کے بعد ایک یا دو چمچ سیب کے سرکے کو ایک گلاس میں پانی میں ملا کر پیا جا سکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق سیب کے سرکے میں ایسیڈک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ ذیابیطس 2 کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔سیب کے سرکے کی کچھ مقدار روزانہ پینے سے بلڈ شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔

سیب کے سرکے کے استعمال سے منہ سے آنے والی بدبو کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، سانس تروتازہ بنانے کے لیے سیب کے سرکے سے غرارے کریں یا ایک چائے کا چمچ پانی میں ملا کر پی لیں تاکہ بو پیدا کرنے والے بیکٹریا کا خاتمہ ہوسکے۔

تحقیق سے یہ ثابت ہوتا ہے سر کے میں پائے جانے والے ایسیڈک ایسڈ کے سبب خراب کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔

ایک جاپانی تحقیق کے مطابق روزانہ کچھ مقدار میں سیب کا سرکہ استعمال کرنے سے خون میں کولیسٹرول کی سطح متوازن رہتی ہےسیب کا سرکہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے بھی فائدہ مند ہے، اس میں موجود ایسیڈک ایسڈ بھوک کم کر کے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکہ جسم کے نظام ہاضمہ کو بھی تیز کرتا ہے اور کیلوریز کو جلنے میں مدد دیتا ہے۔ماہرین کے مطابق ٹانگوں اور جوڑوں کے درد میں سیب کا سرکہ بے حد مفید ہے۔

ٹانگوں کے درد میں جلد افاقے کے لیے دو چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں شامل کرکے دن میں دو مرتبہ پیا جاسکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سیب کا سرکہ گردے سے پتھری کے اخراج میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے، سرکے میں موجود ایسیڈک ایسڈ گردے سے پتھری کے اخراج کا باعث بنتا ہے۔

Apple cider vinegar benefits in Urdu | Daily One Spoon Apple Cider Vinegar Benefits | Apple Cider Vinegar ke FAYDE

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button