صحت

لال مرچ کے غیرمعمولی طبی فوائد

نیویارک(آواز نیوز)لال مرچ ایک گرم مرچ ہے جو کھانے میں ایک خاص ذائقہ ڈالنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔یہ عام طور پر پتلی اور سرخ

ہوتی ہے اور اس کی لمبائی 10 سے 25 سینٹی میٹر کے درمیان ہوتی ہے۔

لال مرچ افریقی کالی مرچ اور زنجبار مرچ کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ یہ سالانہ کیپسیکم کی ایک قسم ہے۔لیکن آپ اس کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں کتنا جانتے ہیں۔

امریکی "اسٹائل کریز ”ویب سائٹ کے ذریعہ شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں مصنف روی تیجا تڈیمالا کا کہنا ہے کہ مرچ میں "کیپاسیکن” کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو زیادہ تر صحت کے فوائد اور اس پھل کے مسالے دار ذائقہ کے لئے ذمہ دار ہے۔

غذائیں جو خالی پیٹ کھانے سے مضر صحت ہوسکتی ہیں

اس میں دیگر غذائی اجزاء بھی موجود ہیں جیسے وٹامن "اے” اور "سی” جو صحت کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ لال مرچ بھوک کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

کیپاسائیکن سے بھرپور غذا کھانے سے جسم کے میٹابولک کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ایک تحقیق میں پتا چلا ہے کہ ہر کھانے کے ساتھ جو لوگ لال مرچ کھاتے ہیں ان میں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ کھانے کی خواہش کم ہوتی ہے۔

س کا مطلب یہ ہے کہ اپنی غذا میں کیپساسن کا اضافہ آپ کی بھوک کو دبا سکتا ہے ، اور اس طرح لال مرچ آپ کا وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

لال مرچ خون کی نالیوں کی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے اور اس طرح دل کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

Benefits of Cayenne Pepper.Health News in Urdu.CAYENNE PEPPER BENEFITS – 13 Amazing Health Benefits of Cayenne Pepper!.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button