صحت

سلاد ایک ہلکی پھلکی،لیکن انتہائی صحت بخش غذاہے

کراچی(آواز نیوز)سلاد ایک ہلکی پھلکی،لیکن انتہائی صحت بخش غذا ہے، جو جسم کو غذائیت کے ساتھ توانائی فراہم کرتی ہے۔ بعض افراد کو وقت، بے وقت بھوک ستاتی ہے،تو اگر وہ سلاد کھالیں، تو اس سے نہ صرف پیٹ بَھر جائے گا، بلکہ غذائیت بھی حاصل ہوگی اور سب سے بڑھ کر یہ کہ سلاد کھانے سے وزن میں بھی اضافہ نہیں ہوتا۔

تو لیجیے،اس بارر سلاد ہی کی چند تراکیب حاضر ہیں۔۔۔میکرونی سلاد۔۔۔اجزاء:میکرونیز چارسو گرام، بندگوبھی، گاجر، ہری، لال اور نارنجی شملہ مرچ (باریک کاٹ لیں) حسبِ ضرورت، سیاہ مرچ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ، سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ، مسٹرڈ پاوڈرآدھا چائے کا چمچ، سرسوں کی چٹنی ایک چائے کا چمچ، چلی گارلک پاوڈر آدھا چائے کا چمچ، اوریگانو پاوڈرآدھا چائے کا چمچ، لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ، کریم آدھا کپ، مایونیز آدھا کپ، نمک حسبِ ذائقہ۔ترکیب:ایک پتیلی میں حسبِ ضرورت پانی لے کر اس میں تمام سبزیاں اور نمک ڈال کر ابال لیں۔ پھر دوسری پتیلی میں پانی لے کر میکرونیز ابال لیں۔

اب انہیں مِکس کرکے باقی تمام اجزاءشامل کردیں۔لذیذ میکرونی سلاد تیار ہے۔۔۔مِکس سلاد۔۔۔اجزاء :گاجر،کھیرا اورپیاز(چھوٹےکیوبز میں کاٹ لیں) ایک ایک عدد، ٹماٹر(درمیان سے کاٹ کر بیج نکال کے لمبائی میں پتلے پتلے ٹکڑے کاٹ لیں) ایک عدد، ہری مرچ (باریک کاٹ لیں)دو عدد،لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ(پِسی ہوئی)ایک چائے کا چمچ اور نمک حسبِ ضرورت۔

ترکیب:اب ایک بڑے پیالے میں تمام اجزاءڈال کر اچھی طرح مِکس کرلیں۔منٹوں میں مزے دارمِکس سلاد تیار ہے۔۔۔فروٹ سلاد۔۔۔اجزاء:مایونیزآدھا کپ،فریش کریم آدھا کپ،سیب (چھوٹےکیوبز میں کاٹ لیں)تین عدد،آلو (ابال کر کیوبز میں کاٹ لیں)دو عدد،نمک حسبِ ضرورت، کاسٹر شوگردو چائے کے چمچ اورسفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ۔

وٹامن کی گولیاں پھیپھڑوں کا کینسر بڑھنے کا سبب بن سکتی ہیں

ترکیب:لاد بنانے کے لیے باول میں تمام اجزاءڈال کر اچھی طرح مِکس کریں اور فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرلیں۔۔۔زیتون سلاد۔۔۔اجزاء:ہرے زیتون (باریک کٹے ہوئے)آدھی پیالی، ٹماٹر (چوپ کیا ہوا) ایک عدد،کھیرا (باریک کاٹ لیں) ایک عدد، ہری مرچ (باریک کاٹ لیں) ایک عدد، پیاز (چوپ کی ہوئی) ایک عدد، چلی گارلک ساس ایک چوتھائی پیالی، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ،کالی مرچ(کٹی ہوئی) دوچائے کے چمچ، ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) ایک کھانے کا چمچ، چینی ایک چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ اور زیتون کاتیل آدھاچائے کا چمچ۔

ترکیب:ایک پیالے میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مِکس کرکےفریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

Benefits of Salad in Urdu | Health Article in Urdu | Benefits of Eating Salad Everyday | Jaago Lahore

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button