صحت

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کر دیا

ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاو‘ کل نہیں بلکہ آج گورنر راج لگاو

پیپلزپارٹی کا ٹویٹ اسلام آباد (آواز نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاو، کل نہیں بلکہ آج گورنر راج لگاو۔

انشاءاللہ ہم سب یہاں اسلام آباد آکر آپ کو جواب دیں گے۔قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز پر ’چلو گورنر راج لگاتے ہیں‘ کے عنوان کے ساتھ ایک نظم بھی شیئر کی جب کہ ابھی نیا بیان انہوں نے اپنی اسی نظم کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے دیا۔

دوسری طرف وزیراعظم کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اہم مشاورتی اجلاس میں سندھ میں گورنر راج نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوئے اس اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید نے صوبہ سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کی سمری پیش کی،

حکومت آج بھی ناکام ہے،جب آئی تھی تب بھی ناکام تھی:محمد شبیر جان

اجلاس میں شیخ رشید سمیت 2 وفاقی وزراءنے سندھ میں گورنر راج کی حمایت کی، جب کہ ارکان کی اکثریت نے گورنر راج کی مخالفت کی اور اکثریت کی رائے یہ تھی کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے سے قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوں گی اور اجلاس میں ارکان کی اکثریت کی رائے تھی کہ سندھ میں گورنر راج کے نفاذ سے معاملات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت مین واقع سندھ ہاوس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کی موجودگی کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے صوبہ سندھ میں گورنر ہاوس لگانے کی تجویز دی سامنے آئی تھی۔

Bilawal Bhutto Zardari challenged Prime Minister Imran Khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button