صحت

چکوترا صحت کے لیے حیران کن طور پر فائدہ مند

لاہور(آواز نیوز)چکوترے کا شمار بھی ایسے فروٹس میں ہوتا ہے، جن کے انسانی صحت پر کئی بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

چکوترے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اتنا مہنگا بھی نہیں، اور عام مارکیٹ سے بھی آسانی سے مل جاتا ہے، اس فروٹ کا شمار عام فروٹس میں ہوتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق چکوترے کے اجزاء انسانی جسم کے خراب کولیسٹرول کے خلاف جنگ کرکے انسانی ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں، جب کہ یہ اضافی ون کو بھی کم کرنے میں حیران کن طور پر مددگار ثابت ہوتا ہے۔11

اگر کہا جائے کہ چکوترا سپر فوڈ ہے تو اس میں کوئی بھی غلط بات نہ ہوگی۔ہیلتھ جرنل میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اگر ہر کھانے سے پہلے چکوترے کا جوس پیا جائے یا آدھا چکوترا کھایا جائے تو اس عمل سے نہ صرف ہاضمے کا نظام درست ہوتا ہے، بلکہ حیران کن طور پر وزن بھی کم ہوتا ہے۔

یہی نہی اگر چکوترے کے جوس یا فروٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے گا تو اس سے نہ صرف کولیسٹرول کم ہوگا، بلکہ اس سے انسانی جسم میں پیدا ہونے والے کینسر کے جراثیم کا بھی خاتمہ ہوگا۔

جوڑوں کے درد کے لیے مفید غذائیں

صحت جرنل میں شائع مضمون کے مطابق چکوترے کو استعمال کرنے والے افراد کے جسم میں نمکیات کی مقدار برقرا رہتی ہے، جب کہ اس سے بلڈ پریشر کی روانی پر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا، اور انسان بلڈ پریشر کے مسئلے سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

Chakotra Benefits in Urdu | Grapefruit Benefits in Urdu | Incredible Health Benefits of Grapefruit …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button