صحت

کھیرے کھائیں اور دن بدن خوبصورت ہوتے جائیں

ہڈیوں کو مضبوظ بنانے کےلئے کھیرے کا استعمال بہترین ہے کیونکہ اس میں ’وٹامن کے‘ موجود ہوتا ہے

اسلام آباد (آواز نیوز) قدرت نے ہر شے میں کوئی نہ کوئی شفاءرکھی ہے جن کے حوالے سے ہم لاعلم ہوتے ہیں۔آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں کھیرے کے بارے میں بتائیں گے۔

جس کا استعمال عام طور پر کھانے کے ساتھ سلاد کے طور پر کیا جاتا ہے۔ہڈیوں کو مضبوظ بنانے کےلئے کھیرے کا استعمال بہترین ہے کیونکہ اس میں ’وٹامن کے‘ موجود ہوتا ہے۔کھیرا اضافی جسمانی وزن میں کمی کے لئے بھی معاون ہے۔

اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن بی، پوٹاشیم اور میگنیشم بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کھیرا جسم کو پانی کی وافر مقدار فراہم کرتا ہے اور متعدد اقسام کے وٹامنز اور منرلز سے بھرپور بھی ہوتا ہے۔

یہ وٹامن خون جمنے یا لوتھڑا بننے کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، جو ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔کھیرے کے ٹکڑے جلد پر لگانے سے جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کھیرے کا ایک ٹکڑا منہ میں رکھنے سے سانس کی بدبو اور سانس کی خرابی دور ہو جاتی ہے۔چہرے کو روزانہ کھیرے کے پانی سے دھونا کیل مہاسوں کو نکلنے سے روکتا ہے۔

کھیرے کے ٹکڑے آنکھوں کے نیچے ہلکوں کو ختم کرنے کے لیے بھی استعمال میں لائے جا سکتے ہیں۔ یہ جلد کے لیے بہت متاثر ہےکھیرے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش خصوصیات جلد کی سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

کھیرا ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔کھیرے کا رس لبلبے انسولین بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ شوگر کے مریضوں کے لیے اہم ہے۔

Cucumber Benefits for Beauty in Urdu Health article in Urdu | Cucumber Facial Benefits | Cucumber Faical at home

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button