صحت

کھیراکھائیں ….شوگر ،موٹاپااورکولیسٹرول دور بھگائیں

کھیرا شوگر اور موٹاپے کے مریضوں کا دوست ہے

آج کل کھیرا ہر سبزی بازار میں ہر جگہ پایا جاتاہے ۔کھیرے میں وٹامن A، B1، B6، C ، D کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم انتہائی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ کھیرا %95 پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔
کھیرا کھانے کے فوائد
پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا
قبض دور کرتا ہے
جسم سے فاضل مادے خارج کرنے میں مددگار ہے
کولیسٹرول لیول کم کرتا ہے
جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے
بالوں کی نشوونما کے لیے مفید ہے
جسم کے جوڑوں کی مجموعی صحت کے لیے اچھا ہے
مسوڑوں کے زخم صحیح کرتا ہے
بلڈ پریشر کو برقرار رکھتا ہے


کھیرے کے ٹکڑے آنکھوں کے حلقے دور کرتے ہیں اور اس کا پیسٹ چہرے پر لگانے سے دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد بہتر ہوتی ہے۔
بھوک کے وقت کا بہترین ساتھی ہے۔ ایک لو کیلوری زبردست سنیک جو شوگر کے مریض آرام سے لے سکتے ہیں
اس میں کیلوریز کی تعداد انتہائی کم ہوتی ہے۔ وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد اپنے کھانے کے ساتھ کھیرے کا زیادہ استعمال کریں تاکہ آپ کا پیٹ بھرا رہے۔

Cucumber benefits in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button