صحت

کپڑے کے ماسک اور سرجیکل ماسک میں کیا فرق ہے؟

3 تہوں والے کپڑے کے ماسک اگر اچھی طرح فٹ ہوں تو سرجیکل ماسکس جتنے ہی ماثر ہوتے ہیں؛ طبی تحقیق

اسلام آباد(آواز نیوز) ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی کہ کپڑے کے ماسک کووڈ 19 سے تحفظ دینے میں سرجیکل ماسکس جتنے ہی ماثر ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 3 تہوں والے کپڑے کے ماسک اگر اچھی طرح فٹ ہوں تو سرجیکل ماسکس جتنے ہی متاثر ہوتے ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا کے دوران 139 ممالک میں عوامی مقامات پر فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا۔

جبکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی گھر سے چہرے کو ڈھانپنے کا مشورہ دیا۔برسٹل اور سرے یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق میں جائزہ لیا گیا کہ گیلے ذرات کپڑے سے بنے ماسکس پہننے والے کے منہ سے خارج ہونے والی سانس کو موڑ کر ماسک کے اندر بھردیتی ہے جس سے وہ ہوا میں نہیں جاپاتے بلکہ دھاگے میں گر جاتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا کہ ماسک کے فٹ ہونے اور مثالی ماحول کے ساتھ 3 تہوں والے کپڑے کے ماسک وائرل ذرات کو فلٹر کرنے میں سرجیکل ماسک جتنے ہی ماثر ثابت ہوتے ہیں اوروائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ 50 سے 75 فیصد تک کم کردیتے ہیں۔

سیب کے سرکے کے جادوئی اثرات،سانس کی بدبو سے مکمل نجات

مثال کے طور پر اگر ایک مریض اور ایک صحت مند فرد دونوں نے فیس ماسک پہنے ہوئے ہوں تو بیماری کا خطرہ 94 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ سادہ اور سستے کپڑے کے ماسک کووڈ 19 کے خطرے کی مکمل روک تھام تو نہیں کرسکتے مگر جانچ پڑتال اور ماڈلز سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ بیماری کے پھیلا کی شرح کم کرنے میں بہت متاثر ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا۔

کہ فیس ماسک کو لازمی طور پر زیادہ درجہ حرارت پر دھونا چاہیے تاکہ وہ اچھی طرح جراثیموں سے صاف ہوجائیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ گرم پانی میں واشنگ مشین میں فیس ماسک کو دھو کر پہننا بیماری کے خلاف اسے زیادہ موثر بناتا ہے۔

Difference between a cloth mask and a surgical mask? | Which mask is better for Coronavirus? N95 mask vs Surgical mask vs Cloth mask #UPSC #IAS

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button