صحت

علم میں اضافہ عمر میں اضافے کا باعث ہے، تحقیق

نیویارک(آواز نیوز) ماہرین صحت نے طویل المیعاد عمر پانے کا راز جانتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ تعلیم حاصل کرتے رہنا عمر میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’دی لانسیٹ پبلک ہیلتھ‘ جریدے میں شائع ہونے والی عالمی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کسی شخص کی تعلیم کی سطح جتنی زیادہ ہوگی، اس کی جلد موت کا خطرہ اتنا ہی کم ہوگا۔ماہرین کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کسی شخص کی جلد موت کا خطرہ ہر سال اوسطاً 2 فیصد کم ہوجاتا ہے جب وہ ہر سال اضافی تعلیم حاصل کرتا ہے۔

ماوتھ واش کا استعمال نقصان کا باعث بن سکتا ہے؟

دوسرے الفاظ میں کہا جاسکتا ہے کہ جو لوگ پرائمری اسکول کے 6 سال تک پڑھے ہوئے ہوتے ہیں ان میں جلد موت کا خطرہ اوسطاً 13 فیصد کم ہوتا ہے۔سیکنڈری اسکول کی تعلیم حاصل کرنے والوں میں یہ خطرہ تقریباً 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہےجبکہ ماسٹر ڈگری حاصل کرنے سے یہ خطرہ 34 فیصد کم ہوتا ہے۔

مطالعے کے محقق نے بتایا کہ اس کی وجہ ممکنہ طور پر یہ ہوسکتی ہے کہ زیادہ تعلیم تو بہتر روزگار، زیادہ آمدنی، صحت کی دیکھ بھال تک بہتر رسائی اور صحت کا بہتر طریقے سے خیال رکھنا۔

Increase in knowledge leads to increase in age, research.Health News in Urdu.Knowledge,Wisdom difference | علم،عقل اور شعور میں فرق |Tawakkal Abbas

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button