صحت

گڑ استعمال کرنے کا حیرت انگیز فائدہ سامنے آگیا

کراچی(آواز نیوز)گڑ گنے کے رس سے بنی ایک لذیذ غذا ہے، جو بڑے پیمانے پرچینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

کیا آپ گڑ کی افادیت کو جانتے ہیں؟گڑ میں وٹامنز، پوٹاشیم ، کیلشیم ،زنک،فاسفورس اور کاپر بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے، جو صحت کے لئے بہت مفید ہے یہی وجہ ہے کہ سرد موسم میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔گڑ اور گرم پانی کا جادوئی۔

طبی ماہرین کے مطابق گرم پانی اور گڑ انسانی صحت کے لئے ایک بہترین اینٹی ڈوٹ ہے، یہ قدرتی ہاضمے کو مضبوط کرتا ہے اور گردے سے متعلق بیماریوں کو دور کرتا ہے۔

سردی سے بچاو کی بہترین غذا

گڑ اپنی غذائیت کے باعث سردی میں کھانسی اور فلو کی علامات کو کم کرتا ہے، اس میں کئی فینولک مرکبات پائے جاتے ہیں، جو آکیسڈیٹو کے تناو سے لڑتے ہیں۔

گڑ جسم کو ڈیٹاکس کرتا ہے۔۔۔گڑ جسم کو ڈیٹاکس کرتا ہے اور جسم سے فاسد مادے نکالنے میں مدد دیتا ہے ، گڑ میں فائبر کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو نظام انہظام کو آسانی سے صاف کرنے میں مدد دیتی ہے، یہاں تک کہ گڑ نظام تنفس، پھیپھڑوں ، غذائی نالی اور آنتوں کو بھی صاف کرتا ہے۔

مچھلی کے تیل کے کیپسول ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند نہیں، تحقیق

وزن کم کرنے میں معاون۔۔۔جسم سے اضافی چربی کو کم کرنے کے لئے گڑ کا پانی آپ کے لئے نہایت مفید ثابت ہوسکتا ہے، اس میں موجود پوٹاشیم جسم میں الیکٹرولائٹ اور منرل لیول کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے، یہ میٹابولزم کو بڑھاتا ہے۔

Jaggery Benefits in Urdu | Gud Benefits in Urdu | Gud khane ke fayde in urdu | Jaggery Benefits | Gur k faiday

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button