صحت

نیندکی کمی سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں؛ماہرین

نیند کی کمی نہ صرف ہڈیوں کو متاثر کرتی ہے بلکہ موٹاپے، بلڈ پریشر اور دل کے امراض کی وجہ بھی بن سکتی ہے

کراچی(آواز نیوز)ویسے تو نیند کی کمی سب کےلیے ہی مضر ہے لیکن اگر خواتین پوری نیند نہیں لیں تو اس سے دھیرے دھیرے ان کی ہڈیوں کی کثافت کم ہوتی چلی جاتی ہے اور یہ کیفیت آگے چل کر ہڈیوں کے بھربھرے پن (اوسٹیوپوروسِس) کی وجہ بن سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ طبی تحقیقی سے یہ با ت سامنے آئی ہے کہ اگر خواتین روزانہ صرف پانچ گھنٹے یا اس سے کم وقت کےلیے سونے کو اپنا معمول بنالیں تو اس سےصحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کم نیند کے سبب خواتین میں سب سے بڑا اثر ہڈیوں کے بھربھرے پن کی صورت میں نمودار ہوتا ہے جو آگے چل کر جوڑوں کے درد کے مرض کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

ہر 8 میں سے ایک شخص ذہنی بیماری کا شکار: رپورٹ

نیویارک میں یونیورسٹی آف بفیلو میں صحت کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ خراب نیند صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے، اسی بنا پر خصوصاً خواتین کو چاہیے کہ وہ سات گھنٹے تک کی معمول کی نیند ضرور لیں۔

طبی تحقیق کے مطابق نیند کے دوران بدن اپنی مرمت آپ کرتا ہے اور اگر پورے وقت کےلیے نیند نہ لی جائے تو ہارمون بھی بگڑجاتے ہیں۔

اہا رمو نز مین تبدیلی کا اثر ہڈیوں پر ہوتا ہے اور ہڈیاں نرم پڑنے لگتی ہیں، جس کے باعث خواتین میں فریکچر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی نہ صرف ہڈیوں کو متاثر کرتی ہے بلکہ موٹاپے، بلڈ پریشر اور دل کے امراض کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

Lack of sleep negative effects on health News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button