صحت

آم کے وہ فوائد جو اسے بھولنے نہ دیں

وٹامن ای سے بھرپور آم کے استعمال سے انسان صحتمند اور شاداب رہتا ہے۔ جو لوگ آم کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے دمے میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ماہرین

ملتان(آواز نیوز)ادھر سردی کا زور ٹوٹا، گرمی نے اپنا رنگ دکھایا۔ پھلوں کا بادشاہ آم وہ پھل ہے جسے دنیا بھر میں انتہائی شوق سے کھایا جاتا ہے۔

کیوں نہ کھایا جائے اس کا صرف ذائقہ ہی لاجواب نہیں ہوتا بلکہ آم کھانے کے بیشمار فوائد بھی ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق وٹامن ای سے بھرپور آم کے استعمال سے انسان صحتمند اور شاداب رہتا ہے۔

یہ وٹامن جلد کو ترو تازگی فراہم کرتے ہیں اور چہرے کو دانوں اور کیل مہاسوں سے بچاتے ہیں۔آم میں شامل وٹامن سی خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے جب کہ اس میں موجود وٹامن اے بینائی کو کمزور ہونے اور سورج کی تیز شعاعوں کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جو لوگ آم کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے دمے میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔آم میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس آنتوں اور خون اورگلے کے غدود کے سرطان کے خلاف بھی موثر کردار ادا کرتا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق آم بڑی آنت کے سرطان کے خلاف مدافعانہ ہتھیار ثابت ہوا ہے اورآم کھانے کے شوقینوں میں اس سرطان کی شرح کم ہوتی ہے۔

آم کا استعمال ہڈیوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آم کھانے سے وقت سے پہلے ہڈیوں کی کمزوری کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق آم میں موجود وٹامن اے، بی، سی اور فائبر کے علاوہ 20 دیگر اجزا پائے جاتے ہیں جو خون کی گردش میں شکر کے جذب ہونے کے عمل کو کم کرتے ہیں۔

Mango Benefits In Urdu | Amm ke Fayde | Mango Benefits in Summer in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button