صحت

ناک صاف کرکے سونے سے خراٹوں کو روکا جاسکتا ہے، برطانوی ماہر

لندن (آواز نیوز) دانتوں کے ماہرڈاکٹر ایک عرصے سے کہہ رہے کہ دانتوں کو برش کرکے سونا بہت ضروری ہے تاہم اب ان کا اصرار ہے کہ رات کو ناک صاف کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

بالخصوص اس سے گہری نیند آتی ہے اور خراٹوں سے بھی نجات مل سکتی ہے۔برطانوی ماہرِ دنداں، ڈاکٹر سیبسٹیان لوماس نے کہا ہے کہ ناک کی اچھی طرح صفائی سے سانس کی نالیوں کو آرام ملتا ہے، عضلات پرسکون رہتے ہیں، جس سے خراٹوں کو بھی روکا جاسکتا ہے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ سانس کی نالیاں صاف رہنے سے ہموار سانس آتا ہے اور رات کو اچھی اور گہری نیند میں مدد ملتی ہے۔ڈاکٹر لوماس کے مطابق ناک صاف کرنے سے سانس کی نالیاں ہوا کی ا?مدورفت سے تھرتھراہٹ نہیں ہوتی اور یوں خراٹوں سے بچا جاسکتا ہے۔

بادام بھگو کر کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

ڈاکٹر سیبسٹیان کے مطابق اگر رات کے وقت سونے سے پہلے ناک کو اچھی طرح صاف کرنے کی عادت اپنالی جائے تو اس سے بہت سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

نیند کے دوران حلق کی پشت پر موجود سانس کی نالی کی بافتیں تھرتھراتی ہیں جس سے ارتعاش اور آواز پیدا ہوتی ہے اور یوں ہم خراٹے لیتے ہیں۔ اسی لیے ناک کی صفائی بہت ضروری ہے۔

Nose Cleaning Benefits in Urdu | Health Article in Urdu | Kharaton Ka Ilaj – نیند میں خراٹے Treatment Of Snoring In Urdu/Hindi By Dr. Awais Sami | QAS Health

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button