موٹی خواتین کے حوالے سے 10 عرب ممالک سب سے آگے
آئندہ 15برس کے دوران ترقی پذیر ممالک میں مٹاپے سے نمٹنے کی مجموعی لاگت سات ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی
کراچی(آواز نیوز)عرب ممالک جہاں موٹاپے کا شکار خواتین سب سے زیادہ ہیں، ان میں کویت پہلے نمبر پر ہے جہاں ایسی خواتین کا تناسب 77فیصد ہے۔
ان ممالک میں قطر دوسرے نمبر پر ہے جہاں موٹاپے کی شکار خواتین کی شرح 75 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے نے عالمی بینک کی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں موٹاپے کے صحت اور معیشت پر منفی اثرات اجاگر کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق موٹی خواتین کے حوالے سے 10 عرب ممالک سب سے آگے ہیں۔اس فہرست میں میں عراق دسویں نمبر پر ہے جہاں موٹاپے کا شکار خواتین کا تناسب 70 فیصد ہے۔
بحرین نویں نمبر پر ہے جہاں مٹاپے کا شکار خواتین کی شرح 70.5فیصد ہے۔ لبنان 8 ویں نمبر پر ہے جہاں مٹاپے کی شکار خواتین کا تناسب 71.1فیصد ہے۔
بیری کے پتوں کے استعمال کے حیران کُن فوائد
اسی طرح مصر موٹاپے کا شکار خواتین کی تعداد 71.3، غزہ پٹی اور غرب اردن(فلسطین)میں 71.5، جبکہ لیبیا میں 72فیصد ہے۔اس فہرست میں سعودی عرب چوتھے نمبر پر ہے جہاں مٹاپے کا شکار خواتین 73.7فیصد ہیں۔ اردن تیسرے نمبر پر ہے۔
جہاں 74.2فیصد خواتین مٹاپے کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ 15برس کے دوران ترقی پذیر ممالک میں مٹاپے سے نمٹنے کی مجموعی لاگت سات ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔