صحت

مونگ پھلی کھانے کے بعد یہ سنگین غلطی ہر گز نہ کریں

کراچی(آواز نیوز)ملک میں موسم سرما آغاز ہوچکا ہے اور سرد موسم میں شہری خشک میوہ جات مہنگے ہونے کے سبب سستی مونگ پھلی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

مونگ پھلی کی گری کھانے کے بعد پانی نہ پینے کا تاثر ایک عام بات ہے، مگر کیا واقعی یہ عمل صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے؟ یا محض ایک بات کی حد تک محدود ہے۔بڑے بوڑھوں کا ماننا ہے کہ مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے سے کھانسی اور گلے میں خراچ جیسی بیماری ہوسکتی ہے البتہ یہ بات اب تک سائنسی ماہرین تلاش نہ کرسکے۔

حکمت سے وابستہ ماہرین کا ماننا ہے کہ مونگ پھلی کی گری قدرتی طور پر بظاہر خشک ہوتی مگر اس میں تیل موجود ہوتا ہے، اسی لیے کھانے کے بعد پانی پینے سے پیاس کی شدت بڑھ جاتی ہے اور غذائی نالی میں چربی جمع ہوجاتی ہے جو گلے میں خراش اور کھانسی کا باعث بن سکتی ہے۔

یاد رہے کہ مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے کے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تحقیق سامنے نہیں آئی۔۔مونگ پھلی کھانے کے دیگر فوائد۔ قلبِ صحت کو فروغ دیتی ہے۔

مونگ پھلی آپ کو مختلف عوامل پر قابو پانے میں مدد کر سکتی ہے، یہ آپ کو دل کی بیماریوں کے خطرے سمیت کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتی ہے، یہ آپ کی دل کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد کر تی ہے۔۔وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مونگ پھلی میں چربی کی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہمیں وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے مگر اس کا اعتدال میں استعمال کیا جانا چاہیے۔

یہ پروٹین اور فائبر سے بھری ہوئی ہوتی ہے جو وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ پروٹین کا بہترین ذریعہ100گرام مونگ پھلی میں تقریباََ 25 سے 25.8 گرام پروٹین ہوتا ہے۔

پروٹین انسانی جسم کے لیے ضروری ہے، مونگ پھلی کو محدود مقدار میں کھانے سے آپ کو پروٹین ملے گا، مونگ پھلی کا مکھن بھی پروٹین کا ایک معروف ذریعہ ہے۔

بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتی ہے۔۔۔مونگ پھلی ایک کم گلیسیمک خوراک ہے جو اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اچھا بناتی ہے۔

موسم سرما میں آملے کی افادیت کیوں بڑھ جاتی ہے؟

گلیسیمیک انڈیکس بلڈ شوگر لیول پر کھانے کے اثرات کو بیان کرتا ہے۔ ذیابیطس کے مریض اپنی ذیابیطس کی خوراک میں مونگ پھلی کو محدود مقدار میں شامل کر سکتے ہیں۔ غذا میں سادہ تبدیلیاں آپ کو بلڈ شوگر لیول کو موثر طریقے سے کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

Peanuts Health Benefits and Side Effects | Health Urdu News | Mungfali Ke Fayde Or Nuqsan | Health Benefits Of Peanuts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button