صحت

انناس کے بے شمار حیران کن فائدے

لاہور(آواز نیوز)قدرت نے انسان کو بے شمار لذیذ اور ذائقہ دار پھلوں کی نعمت سے نوازا ہے اور ہر پھل اپنے اندر بے شمار غذائیت اور خصوصیات سے بھر پور ہے ان ہی میں انناس کا شمار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

انناس جسے انگریزی میں پائن ایپل کہا جاتا ہے، اس کا استعمال نہ صرف صحت کے لئے ضروری ہے بلکہ یہ بے شمار بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

اس کے چند فوائد ہیں جس کے استعمال سے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ماہرین طب کے مطابق انناس کھانے سے ہاضمہ بہتر رہتا ہے، اس میں موجود وٹامن سی صحت کے لئے نہایت مفید ہے، یہ پھل کینسر کے خلاف لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اس کے علاوہ یہ دمہ کے مریضوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔

نیند نہ آئے تو تکیے کے نیچے لہسن رکھ دیں

حکیماءکے مطابق ٹین کے ڈبوں میں محفوظ انناس کی غذائیت تازہ انناس سے مختلف ہوتی ہے۔ اس میں حرارے اور شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ وٹامنز اور منرلز کم ہوتے ہیں۔

اگر آپ کو ڈبے میں بند انناس لینا ہو تو اس ڈبے کا انتخاب کریں جس میں اضافی شکر نہ ملائی گئی ہو اور انہیں سیرپ کے بجائے فروٹ جوس میں رکھا گیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ افواہ پھیلی ہوئی ہے کہ انناس کا استعمال حاملہ خواتین کو نہیں کرنا چاہیے ورنہ حمل ضائع ہونے کا خطرہ رہتا ہے، جو سراسر غلط ہے۔

Pineapple Benifits in Urdu.Health News in Urdu.Secret Things That Happen When You Start Eating Pineapples Everyday..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button