صحت

انار کا رس حاملہ خواتین کے لیے بے پناہ مفید

لاہور(آواز نیوز)ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پیدائش سے قبل بچے کی دماغی صحت کے لیے انار کا جوس غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے۔

لہذا کمزورحاملہ خواتین اس کا استعمال بڑھائیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا ڈاکٹروں نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حمل کے پہلے اور آخری تین ماہ کے دوران روزانہ انار کے جوس کا ایک گلاس ضرور پئیں۔

پھلوں کی افادیت بڑھانے کے لئے بہترین اوقات جانئے

یہ تحقیق امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے زیر انتظام انجام دی گئی ہے کہ جب نومولود بچوں کے دماغ کی صحت کی بات کی جاتی ہے تو اس کے لیے کچھ اقدامات ماں کو بچے کی پیدائش سے پہلے کرنا ہوتے ہیں۔

بالخصوص حمل کے اس دور میں جب بچے کی ماں کے پیٹ میں تیزی کے ساتھ نشو نما ہو رہی ہو۔امریکی سائنسی جریدے PLOS one میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق رحمِ مادر میں بعض اوقات بچوں کو نشوونما میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بچوں کا جسم ان کی عمر کی نسبت چھوٹا رہ جاتا ہے، بہت سے بچوں کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔

Pomegranate juice is extremely useful for pregnant women

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button