صحت

صحت بخش خوارک کے لئے ڈبے کا لیبل پڑھنا ضروری ہے، ماہرین

لیبل پڑھ اورسمجھ کرصحت بخش غذا کا انتخاب کرنا آسان ہو جاتا ہے۔غذائی ماہرین

اسلام آباد(آواز نیوز) بند ڈبوں میں ملنے والی خوارک پر لگے لیبل سے خاطر خواہ غذائی معلومات مل جاتی ہیں۔ لیبل پڑھ اورسمجھ کرصحت بخش غذا کا انتخاب کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت بخش خوارک میں چکنائی، کولیسٹرول اورسوڈیم کم سے کم ہوتی ہے اور ریشے، وٹامن اے، وٹامن سی، آئرن اور کیلشیم کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے لیبل پر لکھی گئی اصطلاحات کی وضاحت دنیا بھر میں مستند سمجھی جاتی ہیں۔

ادارے کے مطابق چکنائی سے پاک (فیٹ فری) خوارک میں 0.5 ملی گرام چکنائی اورکولیسڑول سے پاک خوارک میں دو ملی گرام کولیسڑول سے زیادہ مقدار نہیں ہونی چاہیے۔

ایف ڈی اے کی ہدایت کے مطابق بڑی کمپنیاں لو (کم) سوڈیم والی خوارک میں زیادہ سے زیادہ 140 ملی گرام سوڈیم شامل کر سکتی ہیں۔

جب کہ کم کولیسٹرول والی خوراک میں 20 ملی گرام اور کم چکنائی میں 3000 ملی گرام چکنائی کی مقداراستعمال کی جاتی ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی غذا کا انتخاب کرنے سے قبل غذائی معلومات کے حوالے سے اطمینان حاصل کرنا ضروری ہے۔

ڈبوں کے لیبل پر تحریر سرونگ سائز، کلیوری اور پرسنٹ ڈیلی ویلیو کسی بھی خوارک کے بارے میں اہم معلومات دے سکتی ہیں۔

healthy food article in Urdu | Write an Essay on Balanced Diet in Urdu || اردو مضمون: متوازن غذا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button