صحت

خوشبووں کے ذریعے ڈپریشن کے مریضوں کا علاج ممکن، تحقیق

پٹس برگ(سی ایم لنکس)ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خوشبووں کے ذریعے ڈپریشن میں مبتلا افراد کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف پٹسبرگ سے تعلق رکھنے والے محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ مثبت یادوں کو فعال رکھنے میں خوشبوئیں الفاظ سے زیادہ موثر واقع ہوتی ہیں، جس سے ڈپریشن میں مبتلا افراد کو منفی خیالات سے چھٹکارہ پانے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق میں محققین نے شدید ڈپریشن میں مبتلا 18 سے55 برس کے درمیان 32 افراد کو 12 خوشبوئیں سنگھائیں۔

ان میں وکس، کافی، ناریل کے تیل، زیرے کے پاوڈر، ونیلا ایکسٹریکٹ، لونگ، جوتوں کی پالیش، کینو کے ایسنشیل تیل اور کیچپ کی خوشبوئیں شامل تھیں۔

بھوکا رہنا صحت کیلئے کتنا مفید ہے؟ حیران کن تحقیق

خوشبووں کے حامل برتن سنگھانے کے بعد نیورو سائنس دانوں نے شرکائ کو مخصوص یادیں دہرانے کے لیے کہا اور ان یادوں کے اچھا یا برا ہونے کے متعلق پوچھا۔

جاما نیٹورک اوپن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کی سربراہ مصنفہ کیمبرلے ینگ کا کہنا تھا کہ ڈپریشن میں مبتلا افراد جنہوں نے جانی پہچانی خوشبو سونگھی تھیں ان کے مخصوص یاد یا واقعے کے ذہن میں آنے کے امکانات زیادہ تھے (جیسے کہ ہفتہ بھر پہلے کافی کی دکان پر جانا وغیرہ)۔

جب اس طریقے کا الفاظ کے استعمال سے موازنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ خوشبووں کے استعمال کے سبب یادیں زیادہ واضح اور حقیقی طور پر فعال ہوئیں تھیں۔

یونیورسٹی آف پٹسبرگ سے تعلق رکھنے والی ایسوسی ایٹ پروفیسر کمبرلے ینگ کا ایک پریس ریلیز میں کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ بات حیرت انگیز تھی کہ ڈپریشن میں مبتلا افراد میں یادوں کو فعال کرنے کے لیے پہلے کسی نے خوشبووں کا استعمال نہیں کیا تھا۔

Scents May Treat Depression, Study Finds.Health News in Urdu.Study Suggests Kindness May Help Cure Depression.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button