سوفٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال موت کا سبب بن سکتا ہے؛ماہرین
دن میں دو یا اس سے زیادہ سافٹ ڈرنکس کے گلاس پینے سے جلدی موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں
لاہور (آواز نیوز) سوفٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال موت کا سبب بن سکتا ہے،امریکی ماہرین نے اپنی ایک رپور ٹ میں خبردار کیا ہے کہ دن میں دو یا اس سے زیادہ سافٹ ڈرنکس کے گلاس پینے سے جلدی موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
آج کل کے دور میں سافٹ ڈرنکس ہماری روز مرہ کی غذائی ضروریات کا انتہائی اہم جزبن کر رہ گئی ہیں۔ لیکن انہی ڈرنکس کے سبب آپ کے بدن میں لاتعداد بیماریاں جگہ بنالیتی ہیں۔
امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ دن میں دو یا اس سے زیادہ سافٹ ڈرنکس کے گلاس پینے سے جلدی موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
صنوبر کے درخت میں خون کی کمی کا علاج دریافت
یہ بات 10 یورپی ممالک کے ساڑھے 4 لاکھ افراد (جن کی عمر 16 سے 51 سال کے درمیان ہے)سے زائد افراد پر تحقیق سے سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے دوران لوگوں کے کھانے پینے کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔
اس دوران جن افراد کی موت واقع ہوئی ان سے ملنے والے شواہد سے محققین نے دریافت کیا ہے کہ چینی کا زیادہ استعمال موت کی وجہ بنی۔محققین کے مطابق چینی سے بنی سافٹ ڈرنکس نظام ہاضمہ کے امراض سے موت کا خطرہ بڑھاتی ہے۔
تحقیق سے ان شواہد کو تقویت ملتی ہے کہ سافٹ ڈرنکس اور امراض قلب یا فالج سے اموات کے درمیان تعلق موجود ہے۔اس سے قبل امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق جو خواتین و حضرات ایک ہفتے میں 2 سے6 سوفٹ ڈرنکس پیتے ہیں۔
ان میں 6 فیصد زیادہ موت کا خطرہ دیکھا گیا ہےبمقابلہ ایک مہینے میں ایک کولڈ ڈرنک پینے والوں سے۔ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسدان وسانتی ملک کا کہنا تھا۔
کہ لوگ سوفٹ ڈرنک کا استعمال کم سے کم کرکے زیادہ پانی پئیں۔ ماہرین کے مطابق بے تحاشا کولڈ ڈرنک کے استعمال سے زندگی کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے۔
Soft Drink Side Effects in Urdu Health articles in Urdu