ڈیمنشیا کے مرض میں زیتون کا تیل آبِ حیات کا کام کرسکتا ہے
بوسٹن، امریکا(آواز نیوز),000 90سے زائد افراد پر کی گئی تحقیق حفظانِ صحت کے پیشہ وَر افراد کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ذیمنشیا کے مریضوں میں زیتون کے تیل کا استعمال 3 دہائیوں تک مرنے کا امکان کم کردیتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جو لوگ روزانہ ایک چمچ زیتون کا تیل استعمال کرتے ہیں، ان میں ڈیمنشیا سے مرنے کے امکانات 28 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔
بھلکڑ ہونا اعلیٰ ذہانت کی نشانی ہے، تحقیق
تحقیق کے نتائج بوسٹن میں امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے گئے جس میں کہا گیا کہ روز مرہ کی خوراک میں ایک چھوٹی اور معمولی سی تبدیلی بھی بہت بڑا فرق لاسکتی ہے اور اس کی ایک مثال زیتون کا تیل ہے جس کو روزانہ اگر اپنی خوراک میں شامل کیا جائے تو ڈیمنشیا کے مرض میں موت کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
ماہرین نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے مطالعے سے زیتون اور دماغ کے باہمی تعلق کا اظہار ہوتا ہے تاہم اس بات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ زیتون کا تیل عمر رسیدہ افراد کے دماغ پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے۔
Special Article on Dementia Patients in Urdu. Health News in Urdu.| Scientific News in Urdu.Take Olive Oil Daily to Improve Your Brain Cognition